جدہ۔ سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر آئے ہوئے معروف صحافی میاں فضل الٰہی اور سینئر اینکر پرسن شاہد میتلا کے اعزاز میں بورے والا کی نوجوان کاروباری شخصیت عاصم رفیق جٹ کی جانب سے ایک پ±روقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد، سابق مشیر برائے اوورسیز وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ، چیئرمین مسلم لیگ (ن) چوہدری اکرم گجر، پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے عہدیداران اور کمیونٹی کی دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر نے مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے شرکاءسے ان کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے میاں فضل الٰہی اور شاہد میتلا کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
مہمانوں نے ایونٹ آرگنائزر عاصم رفیق جٹ اور تمام شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں اور دیارِ غیر میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آپس میں اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کاروباری و سماجی طور پر ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے تاکہ اپنے خاندانوں اور ملک کا نام روشن کیا جا سکے۔
چیئرمین مسلم لیگ (ن) چوہدری اکرم گجر نے کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام شرکائ کی جانب سے مہمانوں کو عمرہ کی مبارکباد دی اور ان کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں دیگر نمایاں شخصیات میں چوہدری محمد ثقلین گجر، چوہدری عبدالوحید، فدا حسین کھوکھر، چوہدری احسان الٰہی گجر، میاں رضوان الحق، غلام مصطفیٰ گجر، علی خورشید ملک، عرفان گوندل، عمر فاروق ملک، طارق عبدالمجید چوہدری، وسیم کھوکھر، کاشف ملک، سعید اعوان، ملک آصف، حسن بٹ، عبداللہ خان، بابر بٹ، ملک عمر اور دیگر شامل تھے۔
افطار ڈنر کے دوران شرکاءنے خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا اور مہمانانِ گرامی کو نیک تمناو¿ں کے ساتھ رخصت کیا۔