ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے جدید اے آئی سرچ ٹول کی آزمائش کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ٹول کمپنی کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز کو اپنے تمام پلیٹ فارمز پر متعارف کرانے کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔
نیا اے آئی موڈ گوگل کے جدید “جیمنائی 2.0” ایجنٹ کی مدد سے کام کرتا ہے اور یہ روایتی طریقے سے مختلف لنکس کی فہرست دینے کے بجائے سوالات کے جوابات براہ راست اور زبانی انداز میں فراہم کرتا ہے۔ اس ٹول کا مقصد انٹرنیٹ پر موجود معلومات کو صرف دکھانے کی بجائے، ان کا تفصیل سے بیان کرنا ہے۔
گوگل نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ اب آپ اپنے ذہن میں موجود کسی بھی سوال کو پوچھ سکتے ہیں اور اے آئی کی مدد سے جواب حاصل کر سکتے ہیں۔ اس جدید فیچر کا استعمال کرتے ہوئے گوگل اپنے وسیع سرچ انڈیکس کو استعمال کرتے ہوئے سوالات کے جوابات تیار کرتا ہے اور ان کا زبانی انداز میں بیان کرتا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔