اسلام آباد۔نو منتخب کابینہ اراکین کے قلمدانوں کی منظوری دیدی گئی ہے جس کا کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ بعض وزرا کی وزارتیں بھی تبدیل کر دی گئیں ہیں اور جن وزرا کے پاس ایک سے زائد وزارتیں تھیں وہ اضافی وزارتیں ان سے لے لی گئیں ہیں
خواجہ محمد آصف اب صرف دفاع کے وفاقی وزیر ہوں گے ،ان سے دفاعی پیداوار کی وزارت واپس لے لی گئی ہے، اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق ہوں گے ان سے پارلیمانی امور کی وزارت واپس لے لی گئی ہے، مصدق ملک سے پٹرولیم کی وزارت لیکر انہیں موسمیاتی تبدیلی کا وفاقی وزیر مقرر کیا گیا ہے
عطا اللہ تارڑ بد ستور وزارت اطلاعات و نشریات رہیں گے ،خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر تعلیم ہوں گے ،قیصر احمد شیخ سے بحری امور کی وزارت واپس لے لی گئی ہے ،وہ سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر ہوں گے ،عبد العلیم خان سے سرمایہ کاری و نجکاری کی وزارتیں واپس لے لی گئیں ہیں ،وہ صرف اب مواصلات کے وفاقی وزیر ہوں گے ۔
چوہدری سالک حسین وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی امور ہوں گے ان سے مذہبی امور کی وزارت واپس لے لی گئی ہے۔رانا تنویر وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی ہوں گے ان سے صنعت و پیداوار کی وزارت واپس لے لی گئی ہے۔
نئے وفاقی وزرا میں سے طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور ،علی پرویز ملک پٹرولیم کے وفاقی وزیر ہوں گے ،اورنگزیب خان کچھی قومی ثقافتی ورثہ ہوں گے ،خالد حسین مگسی سائنس و ٹیکنالوجی ،حنیف عباسی ریلوے، معین وٹو آبی وسائل ،جنید انوار بحری امور، رضا حیات ہراج دفاعی پیداوار، سردار محمد یوسف مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ،شیزہ فاطمہ خواجہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ،رانا مبشر اقبال پبلک افئیر یونٹ اور مصطفی کمال وفاقی وزیر برائے قومی صحت ہوں گے
وزرائے مملکت میں ملک رشید احمد وزیر مملکت برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی ،ملک عبد الرحمن کانجوپاور،عقیل ملک قانون و انصاف ،بلال احمدکیانی ریلوے،کھیل داس مذہبی امور ،عون چوہدری سمندر پار پاکستانیز امور ،مختار احمد ملک وزیر مملکت برائے صحت ،طلال چوہدری وزیر مملکت برائے داخلہ اور وجہہ قمر وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و تربیت ہوں گی
اس کے علاوہ پرویز خٹک مشیر برائے وزارت داخلہ ،توقیر شاہ مشیر برائے وزیر اعظم ہاﺅس ،محمد علی مشیربرائے نجکاری ہوں گے جبکہ ہارون اختر معاون خصوصی برائے صنعت وپیداوار،حذیفہ رحمان معاون خصوصی برائے نیشنل ایگریکلچر،مبارک زیب معاون خصوصی برائے ٹرائبل ایریا اور طلحہ برکی معاون خصوصی برائے سیاسی امور ہوں گے