بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا نے کرناٹک کی مشہور گلوکارہ شیوسری سکندا پرساد کے ساتھ شادی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بنگلورو ساؤتھ سے منتخب ایم پی تیجسوی سوریا کی شادی بنگلورو میں ایک روایتی تقریب میں انجام پائی، جس میں کئی اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں تیجسوی سوریا کے ساتھ بی جے پی کے دیگر سرکردہ رہنما نظر آ رہے ہیں، جن میں اناملائی، پرتاپ سمہا، امیت مالویہ، بی وائی وجیندرا اور مرکزی وزیر وی سومنا شامل ہیں۔
شادی کی تقریب میں گلوکارہ شیوسری سکندا پرساد نے سنہری رنگ کی روایتی ریشمی ساڑھی اور خوبصورت سونے کے زیورات پہن رکھے تھے، جبکہ دولہا تیجسوی سوریا روایتی سفید دھوتی اور سنہری کشیدہ کاری والے لباس میں ملبوس نظر آئے۔
قابل ذکر ہے کہ تیجسوی سوریا دو بار لوک سبھا کے رکن منتخب ہو چکے ہیں اور بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
دوسری جانب، شیوسری سکندا پرساد ایک معروف گلوکارہ ہیں، جو فلمساز منی رتنم کی مشہور فلم فرنچائز “پونیئن سیلوان” کے گانوں کے لیے شہرت رکھتی ہیں۔ اس فلم میں ایشوریا رائے بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
اس شادی کو سیاست اور فن کے حسین امتزاج سے تعبیر کیا جا رہا ہے، جس پر مداحوں اور سیاسی حلقوں سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔