بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے انڈسٹری میں اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ برتے جانے والے غیر منصفانہ رویے کا انکشاف کیا ہے۔
اپنی تازہ ترین سوشل میڈیا پوسٹ میں، امیتابھ بچن نے اعتراف کیا کہ ابھیشیک بچن کو بالی ووڈ میں اقربا پروری کے الزام میں بلاوجہ تنقید اور انتقام کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے لکھا کہ ان کے بیٹے کو محض ان کا بیٹا ہونے کی بنا پر کئی مواقع پر نشانہ بنایا گیا۔
یہ حقیقت سب جانتے ہیں کہ بگ بی نے کبھی بھی اپنے بیٹے ابھیشیک یا بہو ایشوریہ رائے بچن کے کیریئر کے لیے کسی فلم ساز پر دباؤ نہیں ڈالا۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری کی روایت اکثر زیربحث رہتی ہے، اور بہت سے اداکار اس کے اثرات کا ذکر کرتے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ سشانت سنگھ راجپوت کی المناک موت کو بھی اسی مسئلے سے جوڑا جاتا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔