رپورٹ: احمل جدون
چیمپیئنزٹرافی کا فائنل اتوار کو دبئی کے کرکٹ اسٹیدیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ ساوتھ افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا جبکہ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بھارت آسٹریلیا کو شکست دیکرر فائنل میں پہنچا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کی ٹیم ٹورنمنٹ میں ابھی تک ناقابل شکست رہی ہے۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آج لاہور سے دبئی کیلئے روانہ ہوگی، دوسری جانب بھارتی ٹیم پہلے سے دبئی میں موجود ہے۔ کرکٹ ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے سارے میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے ہیں جسکا فائدہ بھارت کو ہوگا۔ زرائع نے بتایا ہے کہ بھارت نے اپنے سارے میچ ایک اسٹیڈیم میں اسلئے رکھوئے تھے کہ فیصلہ کن میچوں میں بھارتی ٹیم کو فائدہ ہوسکے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version