امریکا کی 20 سالہ باڈی بلڈر جوڈی وینس ایک سپورٹس فیسٹیول کے دوران جان لیوا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

جوڈی وینس کے اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک غیر متوقع سانحہ قرار دیا۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جوڈی شدید ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے طبی پیچیدگیوں کا شکار ہوئیں، جس کے باعث ان کے دل کی دھڑکن بند ہوگئی۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔

خاندانی بیان میں مزید کہا گیا کہ جوڈی نہ صرف ایک باصلاحیت ایتھلیٹ تھیں بلکہ ایک خوبصورت شخصیت کی مالک بھی تھیں، اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version