لاہور۔پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل وینا ملک اپنے قریبی دوست شہریار چوہدری سے متعلق سوال پر بے تکلفی سے بات کرنے لگیں۔
حال ہی میں وینا ملک بلال عباس کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز کی دنیا سے جڑے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے دوران ایک خاتون نے اداکارہ سے شہریار چوہدری کے بارے میں سوال کیا، جس پر وینا ملک نے بتایا کہ شہریار سے ان کی گفتگو انسٹاگرام کے ذریعے ہوتی رہی ہے، لیکن وہ صرف دوست نہیں ہیں بلکہ ان کے درمیان ایک خاص قسم کا رشتہ ہے۔
وینا نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک انہوں نے شہریار چوہدری سے شادی نہیں کی ہے۔ جب شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو وینا نے کہا کہ وہ ابھی تک شادی کے بارے میں کنفیوژ ہیں، اور فی الحال اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سیدھی بات کرنے والی اور خوبصورتی کی قدر کرنے والی ہیں، اور چاہتی ہیں کہ اگر ان کا قد 5.5 ہو تو ان کے شوہر کا قد 6 فٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ ایک خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے ایک اچھے مرد کا ساتھ ضروری ہے، اس لیے اپنے لیے ایک اچھا ساتھی منتخب کریں اور شوہر کے انتخاب میں اس کے کردار اور فطرت کو اہمیت دیں، کیونکہ انسان کی فطرت بدلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔