1989 میں ریلیز ہونے والی فلم “میں نے پیار کیا” نے دو نئے چہروں، سلمان خان اور بھاگیہ شری کو یک دم شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔
یہ فلم 29 دسمبر 1989 کو سینما گھروں میں پیش کی گئی۔ 20 ملین بھارتی روپے کے بجٹ سے بنی اس فلم نے باکس آفس پر 308 ملین روپے کی زبردست کمائی کی، جس کے ساتھ ہی یہ 80 کی دہائی کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلم بن گئی۔
“میں نے پیار کیا”— ایوارڈز اور میوزک
یہ فلم 6 فلم فیئر ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہی، جبکہ اس کے 11 گانوں میں سے 8 کو لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے گایا تھا، جو آج بھی کلاسک گیتوں میں شمار ہوتے ہیں۔
سلمان خان کا عروج، بھاگیہ شری کی گمنامی
اس فلم کے بعد سلمان خان نے بالی ووڈ میں قدم جما لیے اور سپر اسٹار بن گئے، مگر بھاگیہ شری اچانک پردۂ سکرین سے غائب ہوگئیں۔
“فلم انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ شادی بنی”
بھاگیہ شری نے اپنے فلمی کیریئر کو خیرباد کہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا:
“میری شادی بہت کم عمری میں ہوگئی تھی، اور مجھے فلمی دنیا یا خاندان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔”
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری اور ازدواجی زندگی کو ساتھ لے کر چلنا مشکل ہورہا تھا، اور کم عمری کے باعث وہ اس فیصلے کے لیے مکمل طور پر تیار بھی نہیں تھیں۔
آج بھی “میں نے پیار کیا” کا شمار بالی ووڈ کی 10 سب سے کامیاب فلموں میں ہوتا ہے اور اس فلم کا جادو شائقین کے دلوں میں برقرار ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔