معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ کی جانب سے فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں جب ان سے فہد مصطفیٰ کے بارے میں سوال کیا گیا تو پہلے تو انہوں نے پہچاننے سے انکار کر دیا، پھر کہا:
“سینئر وہ ہوتا ہے جو اپنی عزت خود کرواتا ہے۔”

رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ فہد مصطفیٰ نے ایک محفل میں کہا تھا کہ وہ اپنی فیملی کو ویڈیوز میں دکھا کر نہیں بیچ سکتے۔ اس پر یوٹیوبر کا کہنا تھا:
“ڈرامہ انڈسٹری میں کام کیسے ملتا ہے، یہ سب کو معلوم ہے، کسی کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں۔”

انہوں نے مزید کہا:
“میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اپنی محنت سے کماتا کھاتا ہوں، اور آج تک کسی سے کوئی کردار نہیں مانگا۔”

رجب بٹ کا کہنا تھا کہ اگر فہد مصطفیٰ اپنی فیملی کو نہیں دکھانا چاہتے تو یہ ان کی مرضی ہے، لیکن وہ دوسروں کی فیملیز کو اپنے شوز میں نمایاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
“لہٰذا بہتر ہے کہ وہ اپنا منہ بند رکھیں!”

یوٹیوبر نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا:
“جب آپ اپنے شو میں چیخ چیخ کر کہتے ہیں کہ ’مجھے لڑکیاں چاہیں‘ تو کیا اُس وقت کسی کے گھر پر اثر نہیں پڑتا؟ ہم تو اپنے گھر میں بیٹھ کر کام کر رہے ہیں!”

رجب بٹ کی ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کچھ لوگ فہد مصطفیٰ کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ کچھ رجب بٹ کی تنقید کو درست قرار دے رہے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version