واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ‘ٹرمپ غزہ’ کے نام سے ایک اے آئی تخلیق شدہ ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، یہاں تک کہ ان کے اپنے حامیوں نے بھی اس عمل کی مذمت کی۔

ویڈیو میں غزہ کو ایک ساحلی تفریحی مقام (بیچ ریزورٹ) میں تبدیل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں ایلون مسک ساحل پر بیٹھے کھا پی رہے ہیں اور نوٹوں کی بارش ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں نائٹ کلبز، پارٹیاں اور ہوٹلوں کی منظرکشی کی گئی ہے، جب کہ ایک عظیم الشان سنہری مجسمہ ٹرمپ کو ‘نجات دہندہ’ کے طور پر پیش کرتا ہے۔

‘ٹرمپ غزہ’ کے عنوان سے ایک ہوٹل، بچوں کے ہاتھوں میں ٹرمپ کے چہرے والے سنہری غبارے، اور دکانوں میں ٹرمپ کے سنہری مجسمے بھی ویڈیو میں شامل ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version