لاہور۔چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے تناظر میں قذافی اسٹیڈیم لاہور اور ہوٹلوں سے غیر ملکی ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران حفاظتی ذمہ داریاں انجام دینے سے انکار پر لاہور میں 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو بیک وقت ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات پر نوکری سے نکالا گیا۔ ان اہلکاروں کی برطرفی کی رپورٹ ایس پی اے آر ایف کے حکم پر درج کی گئی ہے۔

سرکاری رپورٹ میں برطرف کیے گئے اہلکاروں کی تفصیلات درج کر لی گئی ہیں۔ برخاست کیے جانے والے اہلکار چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے جبکہ بعض نے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کر دیا تھا۔

اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ میں ان افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں جو اپنے فرائض میں کوتاہی برتتے ہیں۔ برطرف ہونے والے اہلکاروں کا تعلق پولیس کے مختلف شعبوں سے تھا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version