پشاور۔خیبر پختونخوا احتساب کمیٹی نے صوبائی کابینہ کے وزراء، مشیروں اور خصوصی معاونین کے احتساب کا عمل شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، محکموں کی کارکردگی، مبینہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حتمی فیصلہ 6 مئی تک متوقع ہے۔
- آج سے تمام وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جوابات دیں گے۔
- کمیٹی مبینہ کرپشن میں ملوث حکام کے خلاف کارروائی کا جائزہ لے گی۔
- 6 مئی تک ایک جامع کارکردگی رپورٹ تیار کی جائے گی، جو بانی چیئرمین کو پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، احتسابی عمل کے نتائج کی بنیاد پر اگلے ماہ صوبائی کابینہ میں بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ کارکردگی میں ناکامی پر بعض وزراء اور مشیروں کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔