اسلام آباد۔کراچی کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کے لیے نیپرا کو درخواست دائر کر دی ہے۔

نیپرا اتھارٹی کل کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی، اور منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

کے الیکٹرک نے یہ درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں جمع کرائی ہے، اور بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر 2024 کے FCA کے تحت متوقع ہے۔حتمی فیصلہ نیپرا اتھارٹی کی سماعت کے بعد کیا جائے گا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version