خوبصورتی اور بہترین اداکاری کی بدولت پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں نمایاں مقام بنانے والی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
اب تک اداکارہ نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی، لیکن وہ مسلسل ایسے اشارے دے رہی ہیں جو مداحوں میں مزید تجسس پیدا کر رہے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل ان کے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک ممکنہ فلم میں ڈیبیو کی خبریں سامنے آئیں، اور دونوں کی وائرل ہونے والی تصاویر نے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی۔
تاہم، اب ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین دیپیکا پڈوکون کے مشہور فلمی سین کو دوبارہ تخلیق کر کے سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے فلم “اوم شانتی اوم” میں دیپیکا کی شاندار انٹری کی ریہرسل کی اور اسی انداز میں پرفارم کیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر فلمی انداز میں ہاتھ ہلاتے ہوئے گاڑی سے باہر آتی ہیں، بالکل اسی طرح جیسے دیپیکا نے کیا تھا۔ مزید برآں، اداکارہ نے سنہری رنگ کا گاؤن بھی زیب تن کیا، جو دیپیکا کے لک سے مماثلت رکھتا تھا۔
ہانیہ عامر کے مداحوں نے ان کی اس دھماکے دار انٹری کو بے حد سراہا اور ان کی ممکنہ بالی ووڈ انٹری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تاہم، کچھ صارفین نے وضاحت کی کہ یہ صرف ایک اشتہاری شوٹ تھا، جس میں پسِ منظر میں فلم کا گانا شامل کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر نے تاحال بالی ووڈ میں اپنی شمولیت کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، جس کی وجہ سے مداحوں کی توقعات اور قیاس آرائیاں مزید بڑھ رہی ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔