فلمیں نہ صرف تفریح بلکہ سیکھنے کا بھی ایک مؤثر ذریعہ ہوتی ہیں، لیکن کچھ فلمیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو طلبا کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔
بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر یوسف گوڑا میں واقع ایک سرکاری اسکول کے استاد نے دعویٰ کیا ہے کہ الو ارجن کی مقبول فلم سیریز ‘پشپا’ کی وجہ سے طلبا کی تعلیمی کارکردگی اور رویے میں منفی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
استاد نے تعلیمی کمیشن کے سامنے میڈیا کے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘پشپا’ فلم سیریز مقبول ثقافت کا حصہ بن چکی ہے، لیکن اس کے اثرات طلبا پر مضر ثابت ہو رہے ہیں۔
ان کے مطابق، فلم کے اثرات کے تحت طلبا غیر مناسب ہیئر اسٹائل اپنا رہے ہیں اور بدتمیزی سے پیش آ رہے ہیں، جو کہ تعلیمی ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔
انہوں نے والدین کی بے حسی پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ان مسائل پر بات کی جاتی ہے تو والدین توجہ نہیں دیتے۔
اس بیان پر انٹرنیٹ صارفین کی ملی جلی آراء سامنے آئی ہیں۔ کچھ نے استاد کے مؤقف کی تائید کی، جبکہ دیگر نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ فلموں کو غیر ضروری طور پر موردِ الزام نہ ٹھہرایا جائے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔