چین کی ایک کمپنی کا متنازعہ نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس میں غیرشادی شدہ ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ ستمبر کے آخر تک شادی نہ کریں تو انہیں نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا۔
مقامی میڈیا کے مطابق، شیڈونگ شونٹیان کیمیکل گروپ کمپنی نے اپنے 1200 ملازمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ نہ صرف محنت سے کام کریں بلکہ جلد از جلد ازدواجی زندگی کا آغاز بھی کریں۔
نوٹس میں 28 سے 58 سال کی عمر کے غیرشادی شدہ ملازمین، بشمول طلاق یافتہ افراد، کو ستمبر 2025 تک شادی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ مزید یہ کہ اگر وہ جون کے آخر تک شادی نہیں کرتے تو کمپنی ان کا “تجزیہ” کرے گی، اور اگر وہ ستمبر تک سنگل رہے تو انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔
یہ نوٹس وائرل ہونے کے بعد ملازمین اور سوشل میڈیا صارفین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اور اسے غیرمعمولی اور غیرمنصفانہ پالیسی قرار دیا جا رہا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔