امریکی کمپنی ایلف ایروناٹکس کے تیار کردہ اس منفرد مستقبل کی گاڑی کی قیمت 2.5 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 8 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

یہ گاڑی عام سڑکوں پر روایتی کار کی طرح چلنے کے قابل ہے، لیکن اس کے بونٹ میں نصب پروپیلر اور بوٹ کی مدد سے یہ کسی بھی وقت ہوا میں بلند ہو سکتی ہے۔

کمپنی نے گاڑی کی پہلی فضائی آزمائش کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ اس ٹیسٹ میں Alef Model Zero کا ایک انتہائی ہلکا پروٹو ٹائپ استعمال کیا گیا۔

ایلف ایروناٹکس کے سی ای او جم ڈاکوونی نے کہا کہ یہ ڈرائیونگ اور فلائٹ ٹیسٹ شہری ماحول میں اس جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو ثابت کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version