بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی، تاہم میچ سے قبل بھارتی ٹیم ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر چکی تھی۔

بھارتی کپتان پاکستان کے خلاف ٹاس جیتنے میں ناکام رہے، جس کے ساتھ ہی بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 12 مرتبہ ٹاس ہارنے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر لیا۔ یہ سلسلہ 19 نومبر 2023 سے 23 فروری 2025 تک جاری رہا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے پاس تھا، جو 18 مارچ 2011 سے 27 اگست 2013 تک مسلسل 11 بار ٹاس ہار چکا تھا۔

مزید برآں، ون ڈے کرکٹ میں کسی کپتان کی جانب سے سب سے زیادہ مسلسل ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برائن لارا کے پاس ہے، جنہوں نے 12 بار ٹاس ہارے۔ دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما 9 بار مسلسل ٹاس ہار کر اس فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔

بھارت نے میچ میں کامیابی حاصل کی، مگر پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے یہ غیر معمولی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version