نئی دہلی ۔مایہ ناز اداکارہ ریکھا کی امیتابھ بچن کے لیے عقیدت اور محبت کسی سے پوشیدہ نہیں، اور وہ ہمیشہ بچن خاندان کی حمایت میں پیش پیش رہتی ہیں۔

یہی رویہ اس وقت بھی دیکھنے کو ملا جب سابق مس ورلڈ اور معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو “پلاسٹک بیوٹی” کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ریکھا، جو خود بھی بے مثال حسن اور دلکشی کی مالک ہیں، نے اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر ایشوریا کے لیے کسی سے مقابلہ کرنا پڑا تو وہ شیرنی کی طرح ڈٹ کر کھڑی ہوں گی۔

ریکھا نے مزید کہا کہ بھارتی ماڈلز میں چند ہی ان کے معیار پر پورا اترتی ہیں اور ان میں سب سے نمایاں ایشوریا رائے بچن ہیں، جو بلاشبہ بہترین ہیں۔

انہوں نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایشوریا کو “پلاسٹک بیوٹی” کہنے والوں کی سوچ غلط ہے کیونکہ وہ نہ صرف بے حد جذباتی بلکہ ایک باصلاحیت اداکارہ بھی ہیں۔

آخر میں، لیجنڈری اداکارہ ریکھا نے ایشوریا رائے کے شاندار کیریئر اور خوشحال زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version