ٹیکساس میں 11 سالہ طالبہ نے ساتھی طلبا کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی جان لے لی۔
عالمی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والی بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی، جو سیلین روہو، کو امیگریشن اسٹیٹس کی بنیاد پر مسلسل تضحیک کا سامنا تھا۔
جو سیلین کی والدہ، ماربیلا کاررانزا، نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو گھر میں بے ہوش حالت میں ملیں اور فوری طور پر میڈیکل سٹی آف ڈلاس اسپتال لے گئیں، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔
ماربیلا کے مطابق اسکول میں ساتھی طلبا ان کی بیٹی کو دھمکاتے تھے کہ وہ امیگریشن حکام کو اطلاع دیں گے، جس کے بعد اس کے والدین کو گرفتار کر لیا جائے گا اور وہ تنہا رہ جائے گی۔
انہوں نے اسکول انتظامیہ پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بارہا شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ والدہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بیٹی ہر ہفتے اسکول کے کونسلر سے مدد طلب کرتی تھی، مگر اس کی تکالیف کو نظر انداز کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔