چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 60 رنز سے شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ملک کے لیے نہیں بلکہ اپنی ون ڈے رینکنگ کے لیے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے 90 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 52 گیندیں بغیر کسی رن کے چھوڑیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ سلمان علی آغا ٹیم کے لیے کھیل رہے تھے جبکہ بابر اعظم اپنی نصف سنچری مکمل کرنے میں مصروف تھے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48ویں اوور میں 260 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ خوشدل شاہ 69، بابر اعظم 64 اور سلمان آغا 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version