اسلام آباد، فروری 19 : کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے میسرز میپ رائس ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو اینگرو ایکسیمپ ایگرو پروڈکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی 100 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
اینگرو ایکسیمپ ایگرو پروڈکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ ایک رجسٹرڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جو مختلف خام، تیار شدہ اور پراسیس شدہ خوراکی مصنوعات، بشمول زرعی اور کاشتکاری مصنوعات اور مشینری کی پیداوار، تیاری اور تجارت کے کاروبار سےئ منسلک ہے۔
کمیشن کے تجزیے کے مطابق پروڈکٹ مارکیٹ کو باسمتی اور نان باسمتی چاول کی درجہ بندی میں تقسیم کیا گیا۔ میسرز میپ رائس ملز کا مارکیٹ شیئر پہلے ہی کم ہے اور یہ ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد بھی ، معمولی اضافے کے ساتھ کم ہی رہے گا۔
کمیشن کے مسابقتی تجزیے کے بعد فیصلہ دیا گیا ہے کہ یہ لین دین مارکیٹ میں غلبے یا کمپٹیشن میں کمی کا سبب نہیں بنے گا۔ میپ رائس ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں چاول اور متعلقہ مصنوعات کی پروسیسنگ اور فروخت سے منلسک ہے۔
سی سی پی مارکیٹ میں انضمام اور حصول کی ٹرانزیکشنز کو مسابقتی قوانین کے مطابق یقینی بنانے اور ایک منصفانہ اور مسابقتی مارکیٹ کا فروغ کے لئے سرگرم ہے۔