نیو یارک۔چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دیا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارہ کسی سیاسی سودے بازی کا حصہ نہیں بلکہ فلسطینی عوام کا وطن ہیں، اور بیجنگ مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی تنازع کا حل دو ریاستوں پر مبنی ہونا ناگزیر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ اور مغربی کنارہ فلسطینی عوام کی سرزمین ہیں اور انہیں کسی بھی سیاسی لین دین کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر فلسطینی عوام کی خودمختاری بنیادی اصول ہے، جس پر غزہ میں حالیہ کشیدگی کے بعد حکومتی سطح پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ پر قبضہ کر لے گا اور تجویز دی تھی کہ اردن اور مصر غزہ کے شہریوں کو پناہ دیں، تاہم دونوں ممالک نے اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version