وکی کوشل اور اکشے کھنہ کی اداکاری سے مزین فلم “چھاوا” نے ریلیز کے صرف تین دنوں میں باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا کاروبار کر کے 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ فلم نے تین دنوں میں 119.5 کروڑ روپے کا شاندار کاروبار کیا ہے۔
“چھاوا” کی کہانی چھترپتی سمبھاجی اور مغل بادشاہ اورنگ زیب کے درمیان تاریخی جنگ پر مبنی ہے، جس میں وکی کوشل نے چھترپتی سمبھاجی کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ اکشے کھنہ نے اورنگ زیب کا کردار نبھایا ہے۔ لکشمن اتیکر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے ایڈوانس بکنگ میں بہترین کاروبار کیا اور ریلیز کے پہلے دن 33.10 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا تھا۔
فلم نے جمعہ کو 31 کروڑ، سنیچر کو 35 کروڑ، اور اتوار کو 48.5 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اس طرح تین دنوں میں فلم کا مجموعی کاروبار 119.5 کروڑ روپے تک پہنچا۔
عالمی سطح پر بھی یہ فلم 150 کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرنے کے قریب ہے، کیونکہ اس نے تین دنوں میں عالمی مارکیٹ میں 148.95 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
“چھاوا” وکی کوشل کے کریئر کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے، کیونکہ یہ ان کی پہلی فلم ہے جس نے اپنے پہلے ویک اینڈ پر سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ فلم کی تیاری کے لیے 130 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔
“چھاوا” نے اپنے پہلے ہفتے میں کئی بڑے ریکارڈ توڑے ہیں، جن میں رتیک روشن کی فلم “ٹائیگر فائٹر” (115 کروڑ روپے)، دپیکا پڈوکون کی “پدماوت”، پربھاس اور دپیکا کی “کالکی 2898 اے ڈی”، کارتک آریان کی “بھول بھلیاں 3” اور عامر خان کی “دنگل” (105 کروڑ روپے) کا ریکارڈ شامل ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔