پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور میزبان حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ شادی کی تقریب میں ایک جوڑے کا نکاح پڑھاتے نظر آئے۔
حمزہ علی عباسی نے نکاح پڑھاتے ہوئے دولہا کی جانب سے حق مہر کی رقم کا بھی اعلان کیا۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کچھ صارفین حمزہ علی عباسی کو مزاحیہ انداز میں “مولانا حمزہ علی عباسی” کہہ رہے ہیں، جبکہ دیگر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ لوگوں کو اپنی مذہبی ذمہ داریاں خود ادا کرنی چاہئیں۔
دوسری طرف کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداکاروں کو نکاح جیسے حساس عمل کے آداب اور اہمیت کا علم نہیں ہوتا، اس لیے انہیں یہ کام نہیں کرنا چاہیے۔
ایک صارف نے تو لکھا کہ “اتنا ہینڈسم مولوی، میرا بھی نکاح پڑھا دو”۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔