بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر اور بچوں کے بغیر اپنی سالگرہ مناتی ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے بتایا کہ وہ پچھلے 12 سالوں سے اپنی سالگرہ اکیلے مناتی آرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سالگرہ کے دن وہ صبح مندر جاتی ہیں اور شام 8 بجتے ہی شراب کی بوتل کھول لیتی ہیں۔
سنیتا نے مزید بتایا کہ انہیں شراب پینا بہت پسند ہے اور وہ ساری زندگی بچوں کے ساتھ مصروف رہیں، مگر اب چونکہ بچے بڑے ہو چکے ہیں، وہ اکیلا وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گووندا ان کی شراب نوشی پر کہتے ہیں کہ ہمارے گھر میں ایک “دھرم جی” ہیں۔
سنیتا نے وضاحت کی کہ وہ ہر وقت شراب نہیں پیتی بلکہ خوشی کے مواقع جیسے سالگرہ، تہوار، یا پھر اتوار کے دن یہ عادت اختیار کرتی ہیں۔
شوہر گووندا سے اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے سنیتا کا کہنا تھا کہ شروع میں ان کے درمیان کچھ اختلافات ہوتے تھے اور وہ اکثر بحث کرتے تھے، لیکن جو چیز گووندا کو پسند نہیں تھی، اس کے مطابق انھوں نے اپنی عادات کو بدل لیا، جیسے کہ باب کٹ کے بجائے لمبے بال رکھ لیے۔
سنیتا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ محبت اندھی ہوتی ہے، مگر اب ان کی آنکھیں کھل رہی ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔