اگرچہ کچھ مناظر لوگوں کو خوفزدہ کرکے فرار ہونے پر مجبور کر دیتے ہیں، لیکن بعض افراد ایسے مواقع پر تصویریں کھینچنے کو ترجیح دیتے ہیں، جو بعض اوقات انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب وہ پانی میں ایک شارک کو دیکھ کر خوفزدہ ہونے کے بجائے اس کی تصویر لینے لگیں، مگر اسی دوران شارک نے ان پر حملہ کر دیا اور ان کے ہاتھ بری طرح زخمی کر دیے۔
متاثرہ خاتون، نتھالی راس، ٹرکس کے تھامپسن کوو بیچ کے کم گہرے پانی میں موجود تھیں جب شارک نے حملہ کیا۔
اس حملے میں نتھالی نے اپنے دونوں ہاتھ گنوا دیے، جبکہ شارک نے ان کی ران پر بھی گہرا زخم لگا دیا۔ فوری طور پر انہیں ہوائی جہاز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کو امید ہے کہ وہ زندگی کی جنگ جیت سکیں گی۔
واقعے کے بعد حکام نے ساحل کو عارضی طور پر بند کر دیا، تاکہ اس امر کی تصدیق کی جا سکے کہ شارک گہرے پانی میں واپس جا چکی ہے اور مزید خطرہ نہیں ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔