پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا ہائی وولٹیج میچ عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کے لیے 4 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا وی آئی پی باکس مختص کیا گیا تھا، تاہم محسن نقوی نے 30 نشستوں پر مشتمل اس خصوصی باکس کے بجائے عام انکلوژر میں بیٹھنے کو ترجیح دی ہے۔

محسن نقوی نے بورڈ کی آمدن میں اضافے کے لیے اس باکس کو فروخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، تاکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم پی سی بی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جا سکے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version