ڈیرہ اسماعیل خان۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا۔
پولیس کے مراسلے میں انہیں سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں کی بنا پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو نقل و حرکت محدود رکھنے اور سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں امن و امان کی صورتحال نازک ہے اور سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں۔
پولیس نے انہیں احتیاطی تدابیر اپنانے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر حکام کو مطلع کرنے کی ہدایت دی ہے۔