انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو مختار ڈیوپ نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے فروغ اور وسیع پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی مالی معاونت فراہم کرنے کا خواہشمند ہے، جس کے تحت اگلے دس سالوں میں سالانہ دو ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

پاکستان کے پہلے دورے کے بعد بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت میں آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر مختیار ڈیوپ نے کہا کہ رواں سال اکتوبر تک بعض منصوبوں میں پیش رفت متوقع ہے، جو اس امر کی نشاندہی کرے گی کہ پاکستان بنیادی ڈھانچے کے کلیدی شعبوں میں وسیع پیمانے پر مالی اعانت قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔

ورلڈ بینک کے نجی سرمایہ کاری ونگ آئی ایف سی کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر سالانہ کی سرمایہ کاری کوئی غیر معمولی بات نہیں، کیونکہ ملک کو بین الاقوامی ہوائی اڈوں، توانائی، آبی وسائل، بندرگاہوں سمیت مختلف بنیادی شعبوں میں ترقی کی شدید ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے زرعی شعبہ، مالیاتی صنعت اور ڈیجیٹل معیشت بھی انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قرضوں کی فراہمی آئی ایف سی کے کام کا ایک لازمی جزو ہے، تاہم ہمارا بنیادی مقصد پاکستان سمیت دنیا بھر میں شراکت داری کی بنیاد پر سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، کیونکہ شراکت داری ایک دیرپا اقتصادی حل ثابت ہو سکتی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version