انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (تقریباً 62 کروڑ پاکستانی روپے) کی خطیر انعامی رقم دی جائے گی، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر (یعنی 31 کروڑ 11 لاکھ روپے) ملیں گے۔

دیگر ٹیموں کے لیے انعامی رقم
سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کو 560,000 ڈالر (تقریباً 15 کروڑ 55 لاکھ روپے) دیے جائیں گے۔
گروپ مرحلے کی ہر جیت پر ٹیم کو 34,000 ڈالر ملیں گے۔
پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔
ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔
ہر ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کے لیے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی گارنٹی بھی ملے گی۔
انعامی رقم میں نمایاں اضافہ
آئی سی سی کے مطابق، 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے میں ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو دی جانے والی مجموعی انعامی رقم میں 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس ایونٹ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

پاکستان میں ہونے والی اس میگا ایونٹ کے لیے شائقین بےحد پرجوش ہیں، اور دنیا بھر کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version