جرمنی کے شہر میونخ میں ایک تیز رفتار گاڑی نے درجنوں افراد کو کچل ڈالا، جن میں سے تمام افراد مزدور تھے اور ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ملزم کا تعاقب کر کے اسے حراست میں لے لیا، جس کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دے رکھی تھی اور اس پر پہلے ہی چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات تھے۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے 28 افراد کو کچل دیا، جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا کہ ملزم نشے کی حالت میں تھا یا نہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version