تہران۔امریکا اور چین کے بعد ایران نے بھی بلوچستان کے علاقے میں ٹرین پر حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بے گناہ شہریوں کی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی ترجمان نے پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کی کارروائیوں کے خاتمے اور متاثرین کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ مسافر بردار ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے پر ایرانی حکومت پاکستانی عوام اور حکام کے ساتھ گہری ہمدردی محسوس کرتی ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کے خلاف رہا ہے اور اب بھی اپنے اسی موقف پر قائم ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version