جب آپ بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے کی کوشش کر رہے ہوں تو یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کیا پیتے ہیں، کیونکہ مشروبات کا اثر بھی اتنا ہی اہم ہو سکتا ہے جتنا کہ خوراک۔

مختلف مشروبات شوگر کی سطح پر مختلف طریقوں سے اثر انداز ہوتے ہیں۔ کچھ فوری طور پر اثر ڈالتے ہیں، جبکہ کچھ کا اثر آہستہ یا ہلکا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، دودھ شوگر کی سطح میں اضافے کی رفتار کو کم کر سکتا ہے، جبکہ پانی اس پر کوئی اثر نہیں ڈالتا۔

یہاں چار ایسے مشروبات پر نظر ڈالی جا رہی ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں:

1. پانی
پانی جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ یہ کسی بھی قسم کی شوگر فراہم کیے بغیر توانائی مہیا کرتا ہے، جس سے بلڈ شوگر کی سطح برقرار رہتی ہے۔

2. سبز چائے
سبز چائے کو پہلے ہی متعدد طبی فوائد کی حامل سمجھا جاتا ہے، اور حالیہ تحقیق کے مطابق، یہ بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔

3. گائے کا دودھ
تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ گائے کے دودھ میں پائے جانے والے پروٹین بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں معاون ہو سکتے ہیں، چاہے فرد ذیابیطس کا شکار ہو یا نہ ہو۔

4. کافی
متعدد مطالعات سے ظاہر ہوا ہے کہ کافی کے عرق (ایکسٹریکٹ) کو بطور سپلیمنٹ استعمال کرنے سے روزے کی حالت میں شوگر کی سطح کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ 10 مختلف تحقیقات کے تجزیے میں بھی ایسے ہی نتائج دیکھنے میں آئے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version