اسلام آباد ۔پراپرٹی سیکٹر کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا گیا ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے جاری نوٹیفکیشن میں کراچی کی تعمیر شدہ پراپرٹی پر ریلیف دے دیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق رہائشی گرے سٹرکچر پر تعمیر شدہ حصے کی ویلیو مرحلہ وار کم ہو جائے گی، کراچی میں 5 سے 10 سال پرانے رہائشی گھر کے تعمیر شدہ حصہ کی ویلیو 5 فیصد کم تصور کی جائے گی
10 سے 15 سال پرانے رہائشی گھر کے تعمیر شدہ حصے کی ویلیو 7.5 فیصد کم تصور کی جائے گی، 15 سے 20 سال پرانے رہائشی گھر کے تعمیر شدہ حصے کی ویلیو 10 فیصد کم تصور ہو گی
5 سے 10 سال پرانے رہائشی فلیٹ کی ویلیو 10 فیصد کم تصور کی جائے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق 10سے 15 سال پرانے رہائشی فلیٹ کی ویلیو 20 فیصد کم تصور کی جائے گی۔
20 سے 30سال پرانے رہائشی فلیٹ کی ویلیو 30 فیصد کم تصور کی جائے گی، 30 سال سے زائد پرانے رہائشی فلیٹ کی ویلیو 50 فیصد کم تصور کی جائے گی۔
10سے 15 سال پرانی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 5 فیصد کم تصور کی جائے گی، 15 سے 25 سال پرانی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 8 فیصد کم تصور کی جائے گی۔
25 سال سے زائد پرانی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 10 فیصد کم تصور کی جائے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس کی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو کم ہونے کی بجائے 15 فیصد زیادہ تصور کی جائے گی