انجری کا شکار ہونے والے تجربہ کار حارث رؤف کی غیر موجودگی میں نوجوان فاسٹ بولر عاکف جاوید کو پاکستان اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ آل راؤنڈر عاکف جاوید سہ فریقی ون ڈے سیریز کے اگلے دونوں میچز میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے میچ میں ان کی شمولیت کا حتمی فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔
چھ فٹ ایک انچ قامت کے حامل عاکف جاوید نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھا کر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔ 2019 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے عاکف قائدِاعظم ٹرافی میں بلوچستان اسکواڈ کا حصہ بنے تھے۔
رائٹ ہینڈ بیٹسمین اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر عاکف جاوید نے اسی سال قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی شرکت کی، جبکہ 2020 میں پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی۔ اگلے برس، وہ سری لنکا ٹور کے لیے پاکستان شاہینز کا بھی حصہ رہے۔
عاکف کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اگر انہیں سہ فریقی ون ڈے سیریز میں موقع دیا گیا تو وہ اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کا خواب بھی پورا کر سکتے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
bouncers haris rauf haris haris rauf haris rauf 3 wickets haris rauf 5 for 29 haris rauf 5 wickets haris rauf bouncer haris rauf bowling haris rauf cricket haris rauf funny haris rauf injured haris rauf injury haris rauf last over haris rauf news hindi haris rauf news today haris rauf out haris rauf pakistan haris rauf psl haris rauf recovery haris rauf safe kid haris rauf top wickets haris rauf vs australia haris rauf wicket haris rauf wickets