اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے خیرپور، گھوٹکی، پنو عاقل اور رانی پور میں غیر قانونی اسٹیشنز کو سیل کر دیا، جبکہ گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈر تیار کرنے والی فیکٹریوں کو بند کر دیا گیا۔

اوگرا کی ٹیموں نے سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کے خلاف سخت کارروائی کی۔

اوگرا کے مطابق، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے دھماکوں پر مقامی عملے کی غفلت کی تفصیلی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔

مزید برآں، گیس چوری اور غیر قانونی ڈی کینٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، جبکہ چیف سیکرٹریز اور کسٹمز حکام کو غیر قانونی فروخت روکنے کے لیے باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ ماحولیاتی اور انسانی صحت کے لیے شدید خطرہ ہے، جس کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version