اسٹیٹ بینک نے ہفتہ وار زرمبادلہ کے اعدادوشمار جاری کر دیے، جن کے مطابق 31 جنوری 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، اسٹیٹ بینک کے پاس 11 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ ڈالر جبکہ نجی بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 58 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔