ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی سام سنگ نے جنوری کے اختتامی ایام میں گلیکسی ایس 25 متعارف کرایا اور فوری طور پر عالمی سطح پر اس کی پیشگی بُکنگ کا آغاز کر دیا۔

جنوبی کورین کمپنی کے لیے مقامی مارکیٹ کی اہمیت اس کے پری آرڈر کے نئے ریکارڈ سے بخوبی ظاہر ہوتی ہے۔

دارالحکومت سیئول سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گلیکسی ایس 25 سیریز کے لیے 13 لاکھ پری آرڈر موصول ہوئے، جو کہ پچھلے سال کے گلیکسی ایس فلیگ شپ کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد زیادہ ہیں۔ تاہم، یہ تعداد تاحال سب سے زیادہ آرڈر بُکنگ (13 لاکھ سے زائد یونٹس) کے ریکارڈ کو عبور نہ کر سکی، جو اگست 2019 میں گلیکسی نوٹ 10 ڈو نے قائم کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، مجموعی آرڈرز میں 52 فیصد (6 لاکھ 76 ہزار یونٹس) گلیکسی ایس 25 الٹرا کے لیے، 26 فیصد (3 لاکھ 38 ہزار یونٹس) گلیکسی ایس 25 کے لیے جبکہ 22 فیصد (2 لاکھ 86 ہزار یونٹس) گلیکسی ایس 25 پلس کے لیے موصول ہوئے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version