ٹیکنالوجی کی دنیا کے معروف ادارے گوگل نے پاکستان میں اپنی جدید ڈیجیٹل ادائیگی سروس “گوگل والٹ” متعارف کروا دی، جو صارفین کو محفوظ، تیز اور آسان لین دین کی سہولت فراہم کرے گی۔
گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی کے مطابق، گوگل والٹ صارفین کو نہ صرف ڈیجیٹل ادائیگیوں کا محفوظ اور باسہولت طریقہ فراہم کرے گا بلکہ وہ اس کے ذریعے بورڈنگ پاسز، لائلٹی کارڈز، دیگر اہم اشیاء اور کارڈز کو بھی محفوظ کر سکیں گے۔
ویزا اور ماسٹر کارڈ رکھنے والے صارفین اپنے بینک کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کر کے اس نئی سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، یہ اقدام پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ اور الیکٹرانک ادائیگیوں کے فروغ میں ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔
فرحان قریشی کا مزید کہنا تھا کہ گوگل والٹ کے آغاز کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مزید بہتر اور محفوظ بنانا ہے۔ یہ جدید سہولت صارفین کو نہ صرف ادائیگی کے ایک تیز تر طریقے تک رسائی دے گی بلکہ خریداری اور سفری سہولتوں میں بھی آسانی پیدا کرے گی۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے، اور جیسے جیسے مزید افراد ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپنائیں گے، گوگل والٹ محفوظ، باسہولت اور مؤثر ڈیجیٹل لین دین کے لیے ایک جدید حل فراہم کرے گا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔