پاکستان کی معروف روبوٹکس ٹیکنالوجی کمپنی بائیونکس نے اپنی انقلابی اختراعات کے ذریعے عالمی زیرو پروجیکٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا، جو مصنوعی اعضا میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر دیا گیا۔

یہ ایوارڈ اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں مصنوعی ذہانت (AI) سے چلنے والی پروستھیٹک ٹیکنالوجی میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

ایوارڈ کے لیے 90 ممالک سے 522 نامزدگیاں موصول ہوئیں، جن میں سے 77 کمپنیوں کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔

بائیونکس کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کا زیرو پروجیکٹ ایوارڈ جیتنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی ہے، جو ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version