لندن۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے رائل رمبل ایونٹ میں اس سال ایک غیرمتوقع اور گمنام ریسلر جے اوسو نے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی جان سینا کو شکست دے کر رائل رمبل مقابلہ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔
رائل رمبل کے جیتنے والے ریسلرز کو ریسل مینیا جیسے بڑے ایونٹ میں ٹائٹل میچ کا موقع ملتا ہے۔ اس سال کے رائل رمبل مقابلے نے شائقین کو حیرانی میں مبتلا کردیا کیونکہ جے اوسو جیسے کم مشہور ریسلر نے عالمی سطح پر معروف جان سینا کو شکست دے کر رنگ سے باہر پھینک دیا۔
جان سینا اس سے قبل دو بار رائل رمبل جیت چکے تھے، لیکن اس بار جے اوسو نے انہیں حیرانی میں مبتلا کرتے ہوئے تیسری بار رائل رمبل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ جیت یقینی طور پر ریسلنگ کی تاریخ میں ایک یادگار لمحہ بن کر رہ گئی۔