آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں آؤٹ آف فارم آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شمولیت پر شائقین اور سابق کرکٹرز دونوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ فہیم اشرف کی سلیکشن پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان، وسیم اکرم نے تشویش کا اظہار کیا اور انہیں “آؤٹ آف بلیو” قرار دیا۔
وسیم اکرم نے فرنچائز پریس کانفرنس میں فہیم اشرف کی اسکواڈ میں واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 20 میچز میں ان کی بولنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط صرف 9 کی، اس کے بعد وہ مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے اس بات پر بھی حیرانی ظاہر کی کہ عالمی سطح پر تمام ٹیموں نے برصغیر کی پچز کے باعث اسپنرز کی تعداد بڑھائی ہے، مگر پاکستان نے صرف ابرار احمد کو شامل کیا ہے۔
سابق کرکٹرز تنویر احمد، کامران اکمل اور باسط علی نے بھی فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی اسکواڈ میں واپسی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کرکٹرز کا ماننا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں فہیم اور خوشدل کی جگہ کچھ اور کھلاڑیوں کو منتخب کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے آؤٹ آف فارم فہیم اشرف کی جگہ سفیان مقیم اور بولنگ آؤٹ راؤنڈر عامر جمال جیسے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی حمایت کی ہے۔
یاد رہے کہ فہیم اشرف نے اپنا آخری ون ڈے میچ 11 ستمبر 2023 کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ایشیاکپ میں کھیلا تھا، جس میں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری طرف، مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے اپنا آخری میچ 7 اکتوبر 2023 کو کھیلا تھا، جس کے بعد سے وہ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
اس صورتحال نے کرکٹ کی دنیا میں کافی بحث کو جنم دیا ہے، اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کھلاڑیوں کے بارے میں کس طرح کا فیصلہ کرتا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
dr faheem younus faheem faheem ashraf faheem ashraf alround performance faheem ashraf batting faheem ashraf bowling faheem ashraf performance faheem ashraf raise the question on players selection faheem ashraf selection faheem ashraf selection in asia cup squad naseem shah nawaz vs faheem rana faheem ashraf rc22 shot map best shot selection selection sabit karnay ko tayar tanveer ahmed bashes faheem ashraf why faheem ashraf is included in pakistan team