لاہور۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری اور صبور علی جلد والدین بننے والے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر صبور علی کی گود بھرائی کی ایک ویڈیو لیک ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو میں دونوں اداکار خوشگوار موڈ میں پھولوں کے ہار پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ صبور علی اور علی انصاری نے اپنی اولاد کی متوقع آمد سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا، تاہم سوشل میڈیا پر کافی دنوں سے اس حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔
دوسری جانب، معروف اداکارہ اور ماڈل مریم نفیس نے بھی اپنی گود بھرائی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ جلد ہی وہ بھی اپنی زندگی میں ننھے مہمان کا استقبال کرنے والی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں مریم نفیس کو اپنے شوہر، اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ نہایت خوش نظر آرہی ہیں، جس پر ان کے مداحوں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔