ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی اندرونی میٹنگز کی تفصیلات باہر جانے پر سخت ناراضی کا اظہار کرنے والے سی ای او مارک زکربرگ کو ایک اور دھچکا لگ گیا، کیونکہ لیکس روکنے کے لیے جاری کیا گیا تنبیہی میمو خود بھی لیک ہو گیا۔
مارک زکربرگ کمپنی کی آل ہینڈز میٹنگز میں حساس معلومات کے افشا ہونے پر ناخوش تھے، جس کے بعد میٹا نے ایک سرکاری میمو جاری کیا، جس میں ملازمین کو خبردار کیا گیا کہ میٹنگز کی باتیں باہر پہنچانے والوں کو نوکری سے نکالا جا سکتا ہے۔
حالیہ میٹنگز میں مارک زکربرگ نے کمپنی کے ڈی ای آئی (ڈائیورسٹی، ایکویٹی اور انکلوژن) پروگرامز ختم کرنے کے فیصلے سمیت دیگر حساس امور پر تبادلہ خیال کیا تھا، جو بعد میں میڈیا تک پہنچ گئے۔
ماضی میں میٹا کے ملازمین کو کھلے عام سوالات پوچھنے کی اجازت تھی اور اس حوالے سے ووٹنگ بھی ہوتی تھی، تاہم ووٹ کی تفصیلات پوشیدہ رکھی جاتی تھیں۔
زکربرگ کا کہنا تھا کہ وہ اب کم بولیں گے، کیونکہ جو کچھ بھی وہ کہتے ہیں، وہ باہر چلا جاتا ہے۔
میٹا کے سیکیورٹی چیف گائے روزن نے ملازمین کو ایک میمو میں خبردار کیا کہ معلومات لیک کرنے والے افراد کو کمپنی سے نکالا جا سکتا ہے۔ تاہم، حیران کن طور پر وہ میمو بھی لیک ہو گیا، جس نے اس معاملے کو مزید سنگین بنا دیا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔