اسلام آباد ۔دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی طلاق کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طلاق ان کے لیے اور میلنڈا دونوں کے لیے بہت دکھ اور مشکل تھی، اور یہ ان کے زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے۔
بل گیٹس نے مزید کہا کہ انہیں امید تھی کہ ان کی شادی اتنی ہی کامیاب ہوگی جتنی ان کے والدین کی تھی، جنہوں نے 45 سال ساتھ گزارے۔ بل گیٹس نے یہ بھی کہا کہ جب انہوں نے میلنڈا سے ملاقات کی تھی تو وہ کامیاب تھے، لیکن جب وہ دونوں ساتھ رہے تو ان کی کامیابی میں مزید اضافہ ہوا۔
اس سے قبل میلنڈا بھی اپنی طلاق کو ایک مشکل اور تکلیف دہ تجربہ قرار دے چکی ہیں۔ دونوں کے درمیان ستائیس سالہ رفاقت کے بعد، 2021 میں ان کی طلاق ہوئی تھی۔