اسلام آباد۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈاپور کے خلاف پہلے سے فعال ہم خیال گروپ نے پارٹی سربراہ عمران خان سے شکایات کیں۔ اس گروپ میں شامل افراد نے عمران خان کو جیل اور مقدمات میں پیشی کے دوران وزیراعلیٰ کے حوالے سے اپنی شکایات پیش کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایت کرنے والوں میں عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبر اور مشال یوسفزئی شامل تھے، جبکہ ایک بااثر خاتون رہنما نے بھی وزیراعلیٰ کے خلاف تحفظات کا اظہار کیا۔