لاہور۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیٹے کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
انضمام الحق کے بیٹے، ابتسام الحق، کا نکاح 23 جنوری کو ہوا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹوگرافرز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
سوشل میڈیا صارفین انضمام الحق اور ان کے بیٹے کو نکاح پر مبارکباد دینے میں مصروف ہیں، اور یہ مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس اور مختلف ذرائع کے مطابق، 24 سالہ ابتسام الحق، جو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں، کا نکاح اقرا عامر نامی خاتون سے ہوا ہے۔