لندن۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ حاصل کر لی، جن میں نوجوان اوپنر صائم ایوب، تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی، اور حارث رؤف شامل ہیں۔
اس ٹیم میں سری لنکا کے چار کھلاڑی منتخب کیے گئے ہیں، جن میں ٹیم کے کپتان چیرتھ اسالنکا، وکٹ کیپر کوشل مینڈس، مڈل آرڈر بلے باز پاتھم نسانکا، اور اسپنر ونندو ہسرنگا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ایوارڈز کے نتائج کب سامنے آئیں گے؟
اس کے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اور اے ایم غضنفر بھی پلئینگ الیون کا حصہ بنے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، اور بنگلہ دیش جیسے بڑے ممالک کے کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔